ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی شاندار بیٹنگ

 ویلنگٹن/ مانیٹرنگ ڈیسک: تیسرے  ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جانب سے 205 رنز کے ہدفِ کا تعاقب جاری ہے اور اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے 13 اوورز میں ایک وکٹ پر 161 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے نوجوان اوپنر حسن نواز صرف پینتیس گیندیں کھیل کر 80 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ کپتان سلمان علی آغا انتہائی جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 26 گیندوں پر 47 رنز بنا چکے ہیں ۔