ویلنگٹن/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ کا 205 رنز کا ہدف پاکستان نے 16 ویں اوور میں صرف ایک وکٹ پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے صرف اپنا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والے نوجوان اوپنر حسن نواز نے صرف 44 گیندوں پر سنچری سکور کی۔ جبکہ کپتان سلمان علی آغا نے نصف سنچری سکور کی ۔۔