راولپنڈی/ مانیٹرنگ ڈیسک : سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے سخت رویے کی شکایت عمران خان سے کر دی۔رپورٹس کے مطابق، وکلاء کی عمران خان سے ملاقات کے دوران یہ معاملہ زیر بحث آیا، جہاں نعیم حیدر پنجوتھہ نے علیمہ خان کے سخت لب و لہجے پر ناراضی کا اظہار کیا۔
عمران خان نے ان کی بات تحمل سے سنی اور علیمہ خان کے سخت الفاظ کا نوٹس لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کی وکلاء سے بحث و تکرار پر برہمی ظاہر کی اور یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ملاقاتوں میں وہ علیمہ خان کو وکلاء سے الجھنے سے منع کریں گے۔