اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستانی خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے مطابق کل پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند آج پاکستانی وقت کے مطابق 3 بج کر 58 منٹ پر وجود میں آ چکا ہے، اور کل غروبِ آفتاب کے وقت اس کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی۔