نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ کر خود سرجری کرنے کی کوشش کرنے والے 32 سالہ راجا بابو کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وہ کافی دنوں سے شدید پیٹ درد میں مبتلا تھا، اور مختلف ڈاکٹروں سے علاج کروانے کے باوجود کوئی افاقہ نہ ہونے پر اس نے خود اپنا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔
اتر پردیش کے ضلع متھورا کے رہائشی راجا بابو نے یوٹیوب پر مختلف سرجری سے متعلق ویڈیوز دیکھنے کے بعد ایک میڈیکل اسٹور سے ضروری دوائیں، جراحی کے اوزار، ٹانکے لگانے کا سامان اور بے ہوشی کی دوا خرید لی۔ بدھ کی صبح اس نے اپنے کمرے میں آپریشن شروع کیا، لیکن کچھ دیر بعد بے ہوشی کا اثر ختم ہوتے ہی شدید تکلیف میں مبتلا ہو گیا اور بلند آواز میں چیخنے لگا۔