: نصیر آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک بلوچستان کے ضلع صحبت پور، نصیرآباد ڈویژن میں ایک گھر پر حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں شدید جانی نقصان ہوا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ اور گھر کو آگ لگانے کے باعث ایک ہی خاندان کے سات افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں ایک خاتون اور تین بچے بھی شامل تھے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ زمین کے تنازعے کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔