ٹنڈو الہ یار: تیز رفتار کار نہر میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

ٹنڈو الہ یار/ مانیٹرنگ ڈیسک: صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک کار بے قابو ہوکر نصیر کینال میں جاگری، جس کے نتیجے میں چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔



پولیس کے مطابق حادثہ ٹنڈو الہ یار بائی پاس کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث گاڑی نہر میں جا گری۔ کار میں موجود تمام افراد پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کراچی سے تھا، جبکہ ان کی میتیں کراچی منتقل کردی گئی ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔