ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کریگ بریتھویٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
انہیں 2021 میں ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی، تاہم آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تاکہ نئی قیادت کو تیاری کا مناسب وقت مل سکے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز آنے والے ہفتوں میں نئے ٹیسٹ کپتان کا اعلان کرے گا۔ بورڈ کے مطابق بریتھویٹ اپنے 100ویں ٹیسٹ میچ سے محض دو میچ دور ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ کپتانی کی ذمہ داریوں سے آزاد ہو کر اپنی بیٹنگ پر مکمل توجہ مرکوز کر سکیں۔

