ایران کے سیستان و بلوچستان میں افسوسناک واقعہ: 8 پاکستانی مکینک قتل

تہران / مانیٹرنگ ڈیسک: ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں افغان سرحد کے نزدیک ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک کار ورکشاپ پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے 8 پاکستانی مکینک موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔



سفارتی ذرائع کے مطابق یہ تمام پاکستانی شہری مہرستان کے علاقے میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھے۔ ایرانی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے ہے، جبکہ واقعے کے بعد قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو پاکستان واپس منتقل کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔