شمالی وزیرستان سے کھربوں کا تیل اور گیس نکل آئی

 ماڑی انرجی نے تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی کامیاب دریافت کی اطلاع دی ہے۔کمپنی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، یہ تازہ دریافت شمالی وزیرستان بلاک کے علاقے میں ہوئی ہے۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس دریافت سے روزانہ تقریباً 7 کروڑ 3 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 310 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے۔