موٹر سائیکل سوار شخص کی راہ چلتی لڑکی سے نازیبا حرکت

 کراچی: قائدآباد میں ایک موٹرسائیکل سوار نے راہ چلتی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کی، جس کا ویڈیو کلپ منظرِ عام پر آگیا ہے۔



پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی جگہ سے مزید سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے اور ویڈیو کی مدد سے ملزم کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔
حکام کے مطابق جیسے ہی ملزم کی شناخت مکمل ہوگی، اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔