پریش راول نے بیماری میں اپنا پیشاب پی لیا تھا

 نئی دہلی / مانیٹرنگ ڈیسک :فلمی دنیا کے معروف اداکار پریش راول نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے گھٹنے کی چوٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے اپنا پیشاب پیا تھا۔ پریش راول نے بتایا کہ انہیں یہ چوٹ راج کمار سنتوشی کی فلم گھاتک کی شوٹنگ کے دوران لگی تھی۔ ٹنّو آنند اور ڈینی ڈینزونگپا انہیں ممبئی کے ناناوتی اسپتال لے گئے تھے۔




پریش راول کو خدشہ تھا کہ شاید ان کا کیریئر ختم ہو جائے گا۔ اجے دیوگن کے والد اور مشہور ایکشن ڈائریکٹر ویرو دیوگن ان کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ جلد صحتیاب ہونے کے لیے اپنا پیشاب پیئیں۔


[دی لالَن ٹاپ سے بات کرتے ہوئے] پریش راول نے کہا، "ویرو دیوگن جب اسپتال میں ملنے آئے تو انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا ہوا ہے؟ میں نے انہیں اپنی ٹانگ کی چوٹ کے بارے میں بتایا۔"

"انہوں نے مجھے کہا کہ صبح سب سے پہلے اپنا پیشاب پی لو۔ تمام فائٹرز ایسا کرتے ہیں۔ پھر کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ بس صبح سب سے پہلے پیشاب پی لینا۔ انہوں نے مجھے شراب، مٹن اور تمباکو سے دور رہنے کی ہدایت دی، جو میں پہلے ہی چھوڑ چکا تھا۔ ساتھ میں کہا کہ سادہ کھانا کھاؤ اور صبح پیشاب پیو۔" پریش راول نے یاد کرتے ہوئے کہا۔


پریش راول نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اس تجربے کو یادگار بنانے کا فیصلہ کیا۔

"میں نے سوچا کہ اگر کرنا ہے تو صحیح طریقے سے کروں گا۔ میں نے بیئر کی طرح آہستہ آہستہ گھونٹ گھونٹ کر پیشاب پیا۔ میں نے یہ عمل 15 دن تک جاری رکھا اور جب ایکسرے رپورٹ آئی تو ڈاکٹر حیران رہ گئے،" پریش راول نے کہا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عام طور پر ایسی چوٹ ٹھیک ہونے میں تقریباً 2 سے 2.5 مہینے لگتے ہیں، لیکن وہ صرف ڈیڑھ ماہ میں مکمل طور پر صحتیاب ہو گئے تھے۔


پیشہ ورانہ محاذ پر، پریش راول جلد ہی پریادرشن کی آنے والی ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ میں نظر آئیں گے، جس میں اکشے کمار اور تبو بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وہ ہیرا پھیری 3 میں بھی اکشے کمار اور سنیل شیٹی کے ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے