جان سے مارنے کے بعد سگی بھانجی کی لاش سے ریپ کرنے والے ملزم کے ہولناک انکشافات

 راولپنڈی/ مانیٹرنگ ڈیسک: تھانہ مندرہ کے علاقے میں  سات سالہ بچی کے قتل کے بعد اس کے ریپ کے ملزم نے پولیس کے سامنے کچھ  دل دہلا دینے والے انکشافات کیے ہیں ۔ مندرہ کے علاقے میں گزشتہ ہفتے پیش آنے واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے ملزم سنیل کا بتانا تھا کہ وہ مقتولہ بچی کا سگا ماموں ہے ۔اور اس نے ایسٹر پر چیز دلوانے کے بہانے بچی کو اپنے ساتھ لیا اور ایک زیر تعمیر مکان میں لے گیا۔ جہاں پر اس نے بچی  کا ریپ کرنے کی کوشش کی تو بچی نے شور مچایا ۔جس پر ملزم نے پکڑے جانے کے ڈر سے قینچی سے بچی کا گلا کاٹ دیا ۔۔اور پھر گلا گھونٹ کر اسے مار دیا۔اورپھر اس کی لاش کے ساتھ ریپ کیا ۔ جب بچی کے لاپتہ ہونے کا شورمچا تو وہ بھی بچی کے والدین کے ساتھ مل کر اسے تلاش کرتا رہا۔تاہم اس کی مشکوک حرکات و سکنات پر پولیس کو شبہ ہوا۔جس کے بعد حراست میں لیے جانے پر اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ۔