مانسہرہ: جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جان کی بازی ہار گئیںمانسہرہ کے علاقے کن چھجڑی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک جیپ سنڈی سے جبوڑی جاتے ہوئے کھائی میں جاگری۔
پولیس کے مطابق حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو کارروائیاں شروع کیں اور لاشوں و زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا