جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر ناصر خان کے مطابق دھماکا وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے نزدیک پیش آیا جس کے باعث 6 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت سے امن کمیٹی کا دفتر مکمل طور پر منہدم ہو گیا ہے۔