اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔پنجاب کے شہروں راولپنڈی، اٹک، چنیوٹ، چکوال، میانوالی اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت واضح طور پر محسوس کی گئی۔ اسی طرح پشاور، مہمند، شبقدر اور مردان کے علاوہ لکی مروت، نوشہرہ، صوابی، لوئر دیر اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 تھی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

