سوشل میڈیا پر دولہن کی تصویر ڈالتے ہی پولیس گھر آ پہنچی

 بھارت: دلہن کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، پولیس دروازے پر پہنچ گئیبھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت میں ایک نوجوان نے اپنی شادی کی تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کی، جس کے بعد صورتحال غیر متوقع طور پر بدل گئی۔ تصویر دیکھنے کے بعد پولیس کو شبہ ہوا کہ یہ کم عمری کی شادی ہے، جس پر انہوں نے دلہن کے گھر کا رخ کیا۔



پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں چائلڈ لائن ٹیم کی طرف سے اطلاع ملی کہ ایک لڑکے کی شادی مبینہ طور پر کم عمر لڑکی سے کی گئی ہے۔ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دلہن کے والدین سے عمر کے ثبوت مانگے، مگر وہ دستاویزات دکھانے میں ناکام رہے۔ نتیجتاً، شادی سے وابستہ افراد کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا تاکہ تحقیقات کی جا سکیں۔ دیہاتیوں کے مطابق لڑکی کی عمر 17 سال اور 5 ماہ ہے، اور اس علاقے میں کم عمری کی شادیوں کے واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں۔