نوشہروفیروز/ مانیٹرنگ ڈیسک: پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نے خودسوزی کی کوشش کی، 80 فیصد جسم جھلس گیاسندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے علاقے کٹھارو شاہ میں ایک نوجوان نے پسند کی شادی نہ ہونے پر خود کو آگ لگا لی۔ پولیس کے مطابق نوجوان نے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی جس کے نتیجے میں اس کا جسم 80 فیصد تک جھلس گیا۔ متاثرہ نوجوان، عاقب، کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا اپنی مرضی کی شادی کا خواہش مند تھا، اور انکار پر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
اسی نوعیت کے ایک ماضی کے واقعے میں پسند کی شادی سے انکار پر ایک لڑکی نے اپنے خاندان کو زہریلا کھانا کھلا کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس افسوسناک واقعے میں خاندان کے 13 افراد جاں بحق ہوئے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مرکزی ملزمان، امیربخش بروہی اور شائستہ بروہی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا، جنہوں نے دوران تفتیش زہر دینے کا اعتراف بھی کر لیا تھا۔