پاکستان داخل ہونے کی کوشش ، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کئی خوارج ہلاک

 راولپنڈی/ مانیٹرنگ ڈیسک: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے ایک گروہ نے رات گئے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں سرحد پار کرنے کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔



اس جھڑپ کے دوران 8 خوارج مارے گئے جبکہ 4 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان متعدد بار افغان عبوری حکومت سے مؤثر بارڈر کنٹرول کا مطالبہ کرتا رہا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ افغان حکام اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔ مزید کہا گیا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کی ضرورت ہے، اور ہماری فورسز ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔