سینئر وکیل نعیم بخاری نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

  اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: سینئر وکیل نعیم بخاری نے بانی تحریک انصاف عمران خان پر سخت تنقید کی ہے۔

اپنے ایک حالیہ بیان میں نعیم بخاری نے کہا کہ اگر وہ عمران خان کے مشیر ہوتے تو انہیں القادر ٹرسٹ کی زمین کو چھونے سے بھی منع کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان میں لوگوں کو پہچاننے کی صلاحیت نہیں، وہ فواد چوہدری جیسے افراد کو کیسے چُن سکتے ہیں، اور بابر اعوان کو مشیر بنانا بھی ناقابل فہم ہے۔


نعیم بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان نے ریاستی املاک کو اپنی ملکیت سمجھ لیا، یہاں تک کہ کسی قیمتی ہار پر بھی دعویٰ کر بیٹھے، حالانکہ ریاست کی ملکیت میں ایک قلم یا پینسل بھی آ جائے تو وہ واپس کرنی ہوتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اب توہمات میں بھی یقین رکھنے لگے ہیں اور دن کو اچھا یا برا قرار دیتے ہیں۔