سری نگر ،نئی دہلی / مانیٹرنگ ڈیسک: مودی حکومت کا پہلگام میں ہونے والا فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام ہوگیا، جس کی تمام تر ذمہ داری بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار پر ڈال دی گئی، اور انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جنرل کمار کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی سے ناردرن کمانڈ کی کمان سنبھالیں گے۔ بھارتی حکام نے آپریشن کی ناکامی، سیکیورٹی اور انٹیلیجنس میں خامیوں کا الزام مکمل طور پر جنرل کمار پر عائد کیا ہے۔
اگرچہ پہلگام میں بھارتی افواج، پیراملٹری دستے، پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیاں سمیت مجموعی طور پر سات لاکھ اہلکار تعینات تھے، تاہم آپریشن میں واضح ناکامی دیکھنے میں آئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل کمار نے ناکام آپریشن کے بعد پاکستان کے خلاف مزید کوئی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے باعث مودی حکومت کا منصوبہ مکمل طور پر زمین بوس ہو گیا اور حکومت کو سخت خفت کا سامنا کرنا پڑا