پڑوسی ملک میں قیامت خیز واقعہ درجنوں ہلاکتیں

 بیجنگ: چین کے شمال مشرقی شہر لیاو یانگ کے ایک ریسٹورنٹ میں آگ بھڑک اٹھنے کے باعث 22 افراد جان کی بازی ہار گئے۔



عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ریسٹورنٹ میں دوپہر 12 بج کر 25 منٹ پر آگ لگ گئی، جو تیزی سے پھیل گئی۔ واقعے میں 22 افراد ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے باوجود جانی نقصان ہو گیا۔

چینی صدر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کے فوری اور مکمل علاج کی ہدایت جاری کی ہے، اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔