ایک اور افسوسناک واقعہ، کئی پاکستانیوں کی جانیں چلی گئیں

 ملتان: مظفرآباد پل کے قریب وین میں آگ بھڑکنے کے باعث 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوٹ ادو سے ملتان ایئرپورٹ جانے والی وین میں اچانک آگ لگ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 6 افراد جھلس گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں پہنچنے پر 4 افراد دم توڑ گئے جبکہ باقی 2 شدید جھلسے ہوئے افراد کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔