بنگلور / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر منگلورو میں کرکٹ میچ کے دوران ایک نوجوان کو مبینہ طور پر "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لگانے پر مشتعل ہجوم نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ واقعہ ایک مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا جس میں دس ٹیمیں شریک تھیں۔ واقعے کے بعد زخمی نوجوان کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، مگر وہ زخموں کی شدت کے باعث دم توڑ گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور اس افسوسناک واقعے کی تفتیش جاری ہے۔