سری نگر / مانیٹرنگ ڈیسک: پہلگام کے مبینہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج میں شدید تناؤ، اپنی ہی سکھ یونٹ پر فائرنگ، 5 اہلکار ہلاک
ذرائع کے مطابق، 25 اور 26 اپریل کی درمیانی رات لائن آف کنٹرول کے قریب بارامولا سیکٹر میں بھارتی فوج کی دو مختلف یونٹوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اطلاع ہے کہ 185 بی ایس ایف یونٹ، جو بارہ مولہ میں تعینات ہے، نے گشت کے دوران 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی جان کی بازی ہار گئے۔
یہ واقعہ جاپالہ پل کے قریب پیش آیا اور ذرائع نے اسے بھارتی افواج کے اندرونی خلفشار اور دباؤ کا مظہر قرار دیا ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات بھارتی فوج کی بکھرتی ہوئی حالت اور اندرونی بداعتمادی کی غمازی کرتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سکھ لائٹ انفنٹری کے اہلکار اس واقعے پر شدید برہمی کا شکار ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی فوج کے یونٹس کے درمیان اس نوعیت کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہو، ماضی میں بھی اسی طرح کے افسوسناک واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب پاک فوج ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔