ملتان / مانیٹرنگ ڈیسک: پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا بڑا کریش، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف صرف 89 رنز پر آل آؤٹ
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو ان کے حق میں ثابت ہوا۔ ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن اپ مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 17 اوورز میں 89 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے واحد مزاحمت کرتے ہوئے ناقابل شکست 44 رنز بنائے، جبکہ باقی بلے باز کوئٹہ کی شاندار بولنگ کا سامنا نہ کر سکے۔ 9 کھلاڑی دہائی کے ہندسے میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ محمد رضوان پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں "بیٹ کیری" کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
کوئٹہ کی جانب سے خرم شہزاد نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فہیم اشرف اور وسیم جونیئر نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس وقت 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ ملتان سلطانز محض 2 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نچلی پوزیشن پر ہے۔

