پسند کا کھانا نہ ملنے پر ایک شخص نے باراتیوں پر بس چڑھا دی،کئی لوگ بھینٹ چڑھ گئے

لکھنئو / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت میں شادی کی تقریب اس وقت ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگئی جب پنیر نہ ملنے پر ایک شخص نے غصے میں آکر مہمانوں پر منی بس چڑھا دی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے گاؤں حامدپور میں پیش آیا، جہاں راج ناتھ یادو اپنی بیٹی کی شادی کا اہتمام کر رہے تھے۔ تقریب کے دوران دھرمیندر یادو نامی ایک شخص ہال میں داخل ہوا اور کھانے کے اسٹالز کا جائزہ لینے لگا۔ جب اسے کھانے میں پنیر نہ ملا تو وہ شدید غصے میں آ گیا۔



غصے سے بے قابو ہوکر دھرمیندر نے ایک منی بس اٹھائی اور اسے مہمانوں پر چڑھا دیا، جس کے نتیجے میں دلہے کے والد سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ تقریب کو تین لاکھ روپے کا مالی نقصان بھی پہنچا۔ اس واقعے پر باراتیوں نے شدید ردعمل دیا اور مطالبہ کیا کہ جب تک مقدمہ درج نہیں ہوتا، شادی نہیں ہوگی۔ بعد ازاں دلہن کے اہل خانہ نے دھرمیندر کے خلاف قانونی کارروائی کی، اور اگلے روز رات 12 بجے تقریب مکمل کی گئی۔