مقبوضہ کشمیر میں بیت ںڑا حملہ ، درجنوں سیاح ہلاک

 سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 28 سیاح جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔


بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق بھارتی ریاستوں گجرات اور کرناٹکا سے ہے۔
وزیراعلیٰ مقبوضہ وادی عمر عبداللہ نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا، جبکہ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

عمر عبداللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فائرنگ کئی سال بعد ہونے والا ایک سنگین حملہ ہے، اور جاں بحق اور زخمی افراد کی درست تعداد معلوم کی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی نائب صدر جی ڈی وانس بھارت کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سری نگر پہنچے اور وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔
اس واقعے کے بعد ممبئی کے اہم مقامات پر سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔