سگی بچی کو ریپ کے بعد مارنے والے شخص کا بھیانک انجام

 راولپنڈی/ مانیٹرنگ ڈیسک: سات سالہ بھانجی کے ریپ اور مرڈر کا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ گزشتہ دنوں ایک لاپتہ سات سالہ بچی کی لاش ایک زیر تعمیر مکان سے ملی تھی ۔ موت سے قبل بچی سے ریپ کا بھی انکشاف ہوا تھا ۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ واقعے میں بچی کا ماموں سنبل ملوث تھا



 جو گھناؤنی واردات انجام دینے کے بعد خود بھی لاپتہ بچی کو تلاش کرتا رہا تاہم۔پولیس کو شبہ ہونے۔پر۔پکڑا گیا۔ انویسٹی گیشن کے دوران اس نے بتایا کہ اس نے ایسٹر پر چیز دلانے کے بہانے بچی کو انڈر کنسٹرکشن مکان میں لے جا کر اس کا ریپ کیا اور پھر گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔ بعد ازاں۔ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کےلیے لے جا رہا تھا کہ ملزم کے قریبی ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ملزم سنبل ماراگیا۔