نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی ٹیم کو جرمانہ کر دیا گیا

آکلینڈ / مانیٹرنگ ڈیسک: نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کا سامنا کرنا پڑا۔



ٹیم پر مقررہ وقت سے دو اوور کم کرانے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ یاد رہے کہ ہفتے کے روز کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی تھی۔

سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ کا مقابلہ کل ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔