بہاولپور/ مانیٹرنگ ڈیسک: ضلع بہاولپور کے علاقے یزمان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیٹے نے انشورنس کی رقم کے لالچ میں اپنے ہی باپ کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ایک ہفتہ قبل ڈکیتی کا ڈرامہ رچا کر غلام شبیر کو فائرنگ کر کے مارا۔ بعد ازاں 15 پر کال کرکے ڈکیتی اور والد کی موت کی اطلاع دی گئی، مگر تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کر لیا کہ اس نے ہی فائرنگ کر کے باپ کی جان لی۔ پولیس نے بیٹے سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ادھر ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں بھی ایک بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے باپ کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق ملزم کا کہنا ہے کہ اس کا والد اس کی بیوی کے ساتھ جھگڑتا اور اسے برا بھلا کہتا تھا، جس پر طیش میں آکر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔