گرمیوں کی چھٹیاں ، بچوں کے لیے بہت بڑی خوشخبری آ گئی

لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: بچوں کے لیے خوشخبری ہے کہ شدید گرمی کے دوران اب انہیں اسکول جانے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی، کیونکہ محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔



پنجاب میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں جلد تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن، خالد نذیر وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تو چھٹیوں کے موجودہ شیڈول پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر درجہ حرارت معمول سے زیادہ بڑھا تو ممکن ہے کہ چھٹیاں ایک ہفتہ پہلے دے دی جائیں۔ یہ اقدام والدین، طلبہ اور اساتذہ کی صحت اور تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ شدید گرمی کے باعث بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔