پہلگام واقعے کے بعد بھارتی فوجی پاک فوج کے ہاتھوں گرفتار، بھارت کا دعویٰ

 نئی دہلی ، لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف ) کے ایک جوان کو حراست میں لے لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 182 بٹالین کے جوان پی کے سنگھ کو اس وقت پاکستان کی فوج نے حراست میں لے لیا جب وہ سرحد پر کسانوں کے ہمراہ گشت کے بعد سائے میں آرام کی غرض سے غلطی سے پاکستانی علاقے میں داخل ہو گیا ۔ جس کے بعد بھارت کے سرحدی فوج کے حکام نے کانسٹیبل پی کے سنگھ کی بحفاظت واپسی کے لیے پاکستانی حکام سے بات چیت کی شروعات کر دی ہیں ۔ یہ بات اہم ہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کو لے کر پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدگی اختیار کر گئے ہیں ۔۔