کوئٹہ: مارگٹ میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 4 افراد جان کی بازی ہار گئےکوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں ایک بارودی سرنگ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔