لاہور میں لڑائی کے بعد صلح کروانے والے شخص کو گولی مار دی گئی

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) – صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعے کے دوران 50 سالہ شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتول نوید اپنے بھائی اور بھتیجوں کا جھگڑا ختم کروانے کے لیے محلے دار کے درمیان صلح صفائی کی کوشش کر رہا تھا، تاہم تنازع ختم ہونے کے بعد ملزم نے پیچھے سے فائرنگ کر دی۔



نجی ٹی وی "آج نیوز" کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جمشید نامی شخص نے نوید کو اُس وقت گولی ماری جب وہ واپس جا رہا تھا۔ فوٹیج میں واضح ہے کہ نوید کو سر پر گولی ماری گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واردات کے بعد ملزم جائے وقوعہ پر پرسکون انداز میں مسلح کھڑا رہا جبکہ مقتول کا بھائی اور بھتیجا اُس کے سامنے ہاتھ جوڑ کر منت سماجت کرتے رہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ مستی گیٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔