اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق عوام کو ریلیف دینے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے، تاہم قیمتوں میں ممکنہ کمی کے حتمی اعداد و شمار پر اب تک فیصلہ نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 اپریل 2025 سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 12 روپے تک کی کمی متوقع ہے۔
اندازہ ہے کہ پیٹرول کی نئی قیمت 254.63 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 242 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔
اسی طرح، عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کا امکان ہے، جس کے تحت ڈیزل کی موجودہ قیمت 258.64 روپے فی لیٹر سے گھٹ کر 250 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔