فیصل آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: کمالیہ کے نواحی علاقے جھلا رسگلہ میں 4 مسلح افراد نے ایک گھر پر دھاوا بول دیا اور اسلحے کے زور پر دو خواتین کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد دونوں متاثرہ خواتین کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔