ممبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔جمعہ کے روز ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جو آئی پی ایل کی 17 سالہ تاریخ میں کوئی اور کپتان نہیں کر سکا تھا۔
لکھنو سپر جائنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 203 رنز بنائے۔
جواب میں ممبئی انڈینز کی طرف سے ہاردک پانڈیا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنے 4 اوورز میں 36 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
یوں وہ آئی پی ایل میں ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے کپتان بن گئے۔
یہ پہلا موقع تھا جب ہاردک پانڈیا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔
ممبئی انڈینز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 191 رنز ہی بنا سکی،
اور اس طرح لکھنو سپر جائنٹس نے 12 رنز سے فتح حاصل کی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کسی بھی آئی پی ایل کپتان کی بہترین بولنگ 2009 میں رائل چ