والد کے ساتھ ماں کے علاج کے لئے ہسپتال آنے والا بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

 لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: اسپتال میں کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق، لواحقین کا احتجاج، مقدمے کی درخواست جمعلاہور کے ایک سرکاری ٹیچنگ اسپتال میں والدین کے ہمراہ آنے والا کمسن بچہ کرنٹ لگنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچہ اسپتال کے گراؤنڈ میں موجود تھا



عینی شاہدین کے مطابق، بچے کو کرنٹ لگنے کے بعد فوری طور پر ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے بروقت توجہ نہ دی، جس کے باعث بچے کی موت واقع ہو گئی۔ واقعے کے بعد متاثرہ خاندان نے جی ٹی روڈ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا، جبکہ بچے کے والد نے تھانہ شاہدرہ میں قانونی کارروائی کے لیے درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔