وہاڑی کے علاقے رتہ ٹبہ کے قریب ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا، تاہم خوش قسمتی سے طیارے میں موجود دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔
جیو نیوز کے مطابق پائلٹوں نے پیراشوٹ کے ذریعے بروقت طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طیارہ کس وجہ سے گرا، یہ تاحال معلوم نہیں ہو سکا۔

