پنجاب پولیس اہلکار کی سکھ بزرگ خواتین کو گلے لگا کر نظم پڑھنے کی ویڈیو وائرل

 لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: مقبوضہ کشم


یر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، تاہم کرتارپور راہداری بدستور سکھ یاتریوں کے لیے کھلی ہوئی ہے۔


حال ہی میں کرتارپور راہداری پر پنجاب پولیس کے ایک اہلکار کی سکھ یاتریوں کے استقبال کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے، جس میں پاکستان کی مہمان نوازی کے خوبصورت جذبات نمایاں نظر آتے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنجاب پولیس کا ایک اہلکار سکھ یاتریوں کا دل نشین انداز میں خیرمقدم کر رہا ہے۔ اس موقع پر اہلکار نے ایک بزرگ سکھ خاتون کو گلے لگایا اور انہیں اپنی ماں قرار دیتے ہوئے جذبات سے بھرپور ایک نظم بھی سنائی۔ یہ منظر اتنا پُراثر تھا کہ وہاں موجود سکھ یاتری اور مقامی افراد بھی آبدیدہ ہو گئے، جب کہ ضعیف خاتون شدت جذبات سے پولیس اہلکار کے سینے سے لپٹ کر روتی رہیں۔