خاوند نے حاملہ بیوی کو بچوں سمیت زندہ جلا دیا

 میرپور خاص/ مانیٹرنگ ڈیسک: میرپور خاص میں دل دہلا دینے والا واقعہ، حاملہ خاتون اور اس کے دو کمسن بچوں کو زندہ جلا دیا گیا۔



پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر اور اس کے تین بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔
تفتیش کے دوران شوہر نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی 45 سالہ حاملہ بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ 7 ماہ کی حاملہ خاتون اور اس کے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہاتھ پیر باندھ کر آگ لگا دی گئی۔
قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی شکایت پر درج کر لیا گیا ہے۔