ہیملٹن / مانیٹرنگ ڈیسک: آئی سی سی نے پاکستان ٹیم کو مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروانے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا۔کپتان محمد رضوان نے اس جرمانے کو قبول کر لیا۔ یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں بھی پاکستان ٹیم کو اسی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوا تھا۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔
ہیملٹن کے سیڈون پارک میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان کی ٹیم 208 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ فہیم اشرف 73 اور نسیم شاہ 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔