اسرائیلی وزیر کی بیٹی کا والدین اور بھائی پر سنگین الزامات، اٹلی میں پولیس سے رجوع

 یروشلم: اسرائیلی وزیر اوریت اسرائیلی وزیر کی بیٹی کا والدین اور بھائی پر سنگین الزامات، اٹلی میں پولیس سے رجوع

یروشلم: اسرائیلی وزیر اوریت اسٹروک کی بیٹی، شوشانہ اسٹروک، نے اپنے والدین اور ایک بھائی پر جنسی حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے اٹلی میں پولیس کو شکایت درج کروائی ہے۔ ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شوشانہ اس وقت اٹلی میں مقیم ہیں اور انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس اذیت ناک تجربے کے بعد ذہنی سکون کی تلاش میں ہیں۔

شوشانہ کا کہنا تھا کہ "کافی عرصے تک شکوک، جذباتی کشمکش اور گہرے احساسِ جرم کا سامنا کرنے کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا کہ میں اپنے ساتھ پیش آنے والی حقیقت کو سب کے سامنے لاؤں۔" انہوں نے مزید بتایا کہ وہ حال ہی میں پولیس کو رپورٹ درج کرا چکی ہیں اور امید ہے کہ اس قدم سے انہیں کچھ ریلیف حاصل ہوگا۔

اگرچہ شوشانہ نے اس بھائی کا نام ظاہر نہیں کیا، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے بھائی زویکی اسٹروک پر ماضی میں بھی سنجیدہ الزامات عائد ہو چکے ہیں، جن میں 2007 میں ایک فلسطینی لڑکے کو اغوا کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ شامل ہے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق اوریت اسٹروک، جو وزیر برائے قومی مشنز اور اسرائیلی بستیوں کی سرکردہ حمایتی ہیں، مغربی کنارے میں غیرقانونی بستیوں کے حق میں آواز بلند کرتی رہی ہیں۔ وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اس دعوے کی بھی حامی رہی ہیں جس میں 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران فلسطینی تنظیم حماس پر اسرائیلی شہریوں کے خلاف جنسی حملوں کا الزام عائد کیا گیا تھا، حالانکہ اب تک اس حوالے سے کوئی مصدقہ ثبوت منظرِ عام پر نہیں آیا۔ کی بیٹی، شوشانہ اسٹروک، نے اپنے والدین اور ایک بھائی پر جنسی حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے اٹلی میں پولیس کو شکایت درج کروائی ہے۔ ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شوشانہ اس وقت اٹلی میں مقیم ہیں اور انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس اذیت ناک تجربے کے بعد ذہنی سکون کی تلاش میں ہیں۔

شوشانہ کا کہنا تھا کہ "کافی عرصے تک شکوک، جذباتی کشمکش اور گہرے احساسِ جرم کا سامنا کرنے کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا کہ میں اپنے ساتھ پیش آنے والی حقیقت کو سب کے سامنے لاؤں۔" انہوں نے مزید بتایا کہ وہ حال ہی میں پولیس کو رپورٹ درج کرا چکی ہیں اور امید ہے کہ اس قدم سے انہیں کچھ ریلیف حاصل ہوگا۔

اگرچہ شوشانہ نے اس بھائی کا نام ظاہر نہیں کیا، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے بھائی زویکی اسٹروک پر ماضی میں بھی سنجیدہ الزامات عائد ہو چکے ہیں، جن میں 2007 میں ایک فلسطینی لڑکے کو اغوا کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ شامل ہے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق اوریت اسٹروک، جو وزیر برائے قومی مشنز اور اسرائیلی بستیوں کی سرکردہ حمایتی ہیں، مغربی کنارے میں غیرقانونی بستیوں کے حق میں آواز بلند کرتی رہی ہیں۔ وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اس دعوے کی بھی حامی رہی ہیں جس میں 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران فلسطینی تنظیم حماس پر اسرائیلی شہریوں کے خلاف جنسی حملوں کا الزام عائد کیا گیا تھا، حالانکہ اب تک اس حوالے سے کوئی مصدقہ ثبوت منظرِ عام پر نہیں آیا۔