اگر بھارت نے سٹرائیک کی تو پاکستان بھارت کو کہاں کہاں مارے گا

راولپنڈی / مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان نے بھارت کی کسی ممکنہ جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے سرحد پار متعدد


ا

ہداف کا انتخاب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، بھارت کی کسی بھی کارروائی کی صورت میں ان اہداف کو چند منٹوں کے اندر نشانہ بنایا جائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام "نیا پاکستان" میں اینکر شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے متعلقہ ذرائع نے بتایا کہ حالیہ کشیدگی کی شروعات پاکستان نے نہیں کی اور نہ ہی پہلگام حملے میں پاکستانی ریاست کا کوئی کردار ہے۔

ذرائع نے مزید وضاحت کی کہ تاحال کسی پاکستانی نان اسٹیٹ ایکٹر کے اس واقعے میں ملوث ہونے کے شواہد بھی سامنے نہیں آئے ہیں