کراچی/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ مختصر علالت کے بعد ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
خاندان کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ بدھ، 9 اپریل کو نمازِ ظہرین کے بعد مسجد و امام بارگاہ یثرب، فیز 4 ڈیفنس سوسائٹی کراچی میں ادا کی جائے گی۔
تاج حیدر 8 مارچ 1942 کو کوٹہ، راجستھان کے ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول، رنچھور لائنز سے حاصل کی۔ وہ فنونِ لطیفہ سے بھی وابستہ رہے اور ٹیلی وژن کے لیے تحریری خدمات انجام دیں، جبکہ مختلف اخبارات میں کالم نگاری بھی کرتے رہے۔ ان کے معروف ڈرامہ سیریل "آبلہ پا" میں انہوں نے پرو