بھوونیشور/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت میں ایک پرائیویٹ سکول کے پرنسپل اور میتھس کے ٹیچر نے خاتون ٹیچر کا ریپ کر ڈالا۔ مشرقی ریاست اڑیسہ کے دارالحکومت بھوونیشور کے ایک نجی سکول میں ایک خاتون ٹیچر نے پولیس کو درخواست دی کہ دوران ڈیوٹی مجھے پرنسپل نے چھٹی کے بعد بھی رکنے اور میتھس ٹیچر کے ساتھ مل کر سرگرمی ڈیزائن کرنے کے لیے کہا ۔۔میں نہ چاہتے ہوئے بھی رک گئی ۔ کام کے دوران میتھس ٹیچر نے مجھ سے نازیبا حرکتیں کرنا شروع کر دیں اور پرنسپل فلم بنانے لگ گیا۔ میں نے روکا تو مجھے کہا گیا کہ یہی فلم وائرل کر دی جائے گی۔اس کے بعد دونوں نے باری باری میرا ریپ کیا۔ اور دونوں کے پاس میری ویڈیو موجود ہے۔
تاہم پولیس سب انسپکٹر کمل مشرا کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر حقائق چھپا رہی ہے۔ یہ واقعہ تعلقات اور بلیک میلنگ کا شاخسانہ ہے۔ تاہم خاتون ٹیچر کی شکایت پر ملزمان کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔