راولپنڈی: چائے والے ارشد خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ، پاکستانی شہریت خطرے میںاسلام آباد کے ایک بازار میں چائے بیچتے ہوئے 17 سال کی عمر میں سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے ارشد خان کی شہریت پر اعتراضات سامنے آ گئے ہیں۔ نادرا اور پاسپورٹ حکام نے شہریت کے ضروری ثبوت فراہم نہ کرنے پر ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیا ہے۔
ارشد خان نے اس فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کیا ہے، جہاں ان کی جانب سے وکیل عمر اعجاز گیلانی نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ان سے 1978 سے پہلے کے رہائش کے ثبوت مانگے جا رہے ہیں۔ عدالت نے اس پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو 17 اپریل کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ طلب کر لیا ہے۔