ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ویرات کوہلی نے آئی پی ایل 2025ء میں ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا اور ٹورنامنٹ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا۔
رائل چیلنجرز بینگلورو (آر سی بی) کے معروف بلے باز نے پنجاب کنگز کے خلاف زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 73 رنز بنائے، جو انہوں نے صرف 54 گیندوں پر اسکور کیے اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔
روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق، یہ کوہلی کی آئی پی ایل میں 59ویں نصف سنچری تھی، جبکہ مجموعی طور پر یہ ان کی 67ویں ایسی اننگز تھی جس میں انہوں نے 50 یا اس سے زائد رنز اسکور کیے۔ اس شاندار کارکردگی کے بعد کوہلی نے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو پیچھے چھوڑ کر آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ 50 پلس اسکور کرنے والے بیٹر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ان کے کریئر میں اب 59 ففٹیز اور 8 سنچریاں شامل ہیں۔

