نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حالیہ حملے کو حکومتی سازش قرار دینے پر بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی امین الاسلام کو حراست میں لے لیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسام اسمبلی کے رکن اور آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے رہنما امین الاسلام نے پہلگام حملے سے متعلق بیان میں اسے بھارتی حکومت کی سازش قرار دیا تھا، جس پر ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
وزیراعلیٰ آسام ہمنتا بسوا سرما نے ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پاکستان کی حمایت کریں گے، انہیں ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، اور ایسے تمام معاملات کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔